امراض معدہ و جگر مجرب نسخہ
مجرب نسخہ برائے معدہ، جگر اور عضلاتی امراض
یہ نسخہ میرے ذاتی مشاہدات اور عملی تجربات پر مبنی ہے۔ الحمدللہ، اب تک جتنے بھی مریضوں کو دیا گیا، خواہ وہ معدہ، جگر، یورک ایسڈ، عضلاتی یا غدی عضلاتی امراض کے ہوں، سب نے اس سے واضح فائدہ محسوس کیا۔
یہ ایک ایسا جامع نسخہ ہے جو بیک وقت کئی امراض میں مفید ثابت ہوتا ہے، بشرطیکہ درست مقدار اور صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔
اجزاء (تمام باریک سفوف کر لیں)
اجوائن ۔ 50 گرام
پودینہ خشک ۔ 25 گرام
نرکچور ۔ 50 گرام
تیز پات ۔ 50 گرام
ہلدی ۔ 50 گرام
سونف ۔ 50 گرام
ملٹھی ۔ 50 گرام
ریوند چینی ۔ 100 گرام
تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر اچھی طرح ملا لیں اور شیشے یا کسی خشک برتن میں محفوظ رکھیں۔
مقدارِ خوراک
ایک ماشہ
صبح، دوپہر اور شام
کھانے سے آدھا گھنٹہ بعد
نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
فوائد
معدے کی تیزابیت، گیس، بدہضمی اور بھاری پن میں مفید
جگر کی کمزوری اور خرابی میں معاون
یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد میں فائدہ
عضلاتی اور غدی عضلاتی کمزوری میں مددگار
جسم میں ہوا، اپھارہ اور بے سکونی کا خاتمہ
مجموعی طور پر ہاضمہ، جگر اور عضلاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
اہم نوٹ
یہ نسخہ وہی ہے جو میں خود استعمال کرتا ہوں اور اپنے کلینک میں مریضوں کو دیتا ہوں۔ جو چیز خود استعمال نہ کروں، وہ کبھی کسی کو تجویز نہیں کرتا۔
اللہ شفا دینے والا ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیں۔
والسلام
حکیم عامر محمود چشتی ساہیوال
ڈاکٹر شرافت علی چوہدری
ہاضم 5اجزاء ریوند خطائی — 80 گرام سنڈھ — 50 گرام ف...
سینے کی جلن، تیزابیت اور تبخیرِ معدہ کے لیے آسان ا...
سفوف ٹھنڈک برائے جگر، معدہ، گردہ و مثانہاجزاء گوند...
ہاضمہ کی خرابی کا ہربل علاجاجزاءتخم کاسنی — 125 گر...
اعصابی کمزوری، ورم معدہ و جگر اور چہرے کی سرخی کیل...