About
HAKIM MUHAMMAD USMAN GHANI
FTJ | IUMS
Unani Medicine Practitioner
Founder – Jalandhar Dawa khana, Multan, Pakistan
Professional Profile & Family Heritage
I am Hakim Muhammad Usman Ghani, a practitioner of Unani and Traditional Herbal Medicine, carrying forward a family heritage of traditional healthcare spanning approximately 210 years (1816–2026).
I belong to a respected family with a longstanding connection to Hikmat and traditional medicine.
Family Medical Heritage:
- Great-Grandfather: Hakim Miran Bakhsh.Jalandhar, Punjab, British India (Pre-Partition 1947)
- Grandfather: Hakim Tufail Muhammad Jalandhar, Punjab, British India →Migrated to Pakistan (1947)
- Father: Sardar Muhammad, retired from Nishtar Medical University. He served as Assistant Professor in Anatomy and Pharmacology and as Laboratory In-charge at college and university level.
Our family proudly preserves an antique copper bowl (Piyala), traditionally believed to date back to 1816, as a symbol of our ancestral heritage.
Professional Interests:
- Unani and Herbal Medicine
- Digestive and Stomach Disorders
- Men's Health
- Dietary and Natural Healthcare
- Traditional Herbal Wellness
My mission is to preserve the values of traditional Hikmat while promoting responsible, patient-centered and professional healthcare.
Clinic: Jalandhar Dawa khana
Address: Nawan Sheher, Multan, Pakistan
Registration No.: QH-24486-A
Continuing a Legacy of Hikmat Since 1816.
حکیم محمد عثمان غنی
FTJ | IUMS
ماہرِ طبِ یونانی و معالجِ ادویۂ قدرتی
بانی و منتظم — جالندھر دواخانہ، ملتان، پاکستان
پیشہ ورانہ تعارف اور خاندانی ورثہ
میرا نام حکیم محمد عثمان غنی ہے۔ میں طبِ یونانی اور روایتی جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ مجھے اپنے خاندان کی تقریباً 210 سالہ طبی روایت (1816ء تا 2026ء) کو آگے بڑھانے کا اعزاز حاصل ہے۔
میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس کی کئی نسلیں حکمت اور روایتی طریقۂ علاج سے وابستہ رہی ہیں۔
خاندانی طبی پس منظر
پردادا: حکیم میراں بخش صاحب
جالندھر، پنجاب، برطانوی ہندوستان (تقسیمِ ہند 1947ء سے قبل)
دادا: حکیم طفیل محمد صاحب
جالندھر، پنجاب، برطانوی ہندوستان سے 1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان تشریف لائے۔
والد: سردار محمد صاحب
نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ریٹائرڈ۔ آپ نے شعبۂ تشریح الاعضاء (Anatomy) اور شعبۂ ادویہ (Pharmacology) میں اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض انجام دیے، اس کے علاوہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر لیبارٹری انچارج بھی رہے۔
خاندانی تاریخی ورثہ
ہمارے خاندان میں تانبے کا ایک قدیم پیالہ نسل در نسل محفوظ ہے، جس کے بارے میں خاندانی روایت ہے کہ اس کا تعلق 1816ء سے ہے۔ یہ پیالہ ہمارے آباؤ اجداد کی طبی روایت، خاندانی تاریخ اور ورثے کی ایک اہم علامت ہے۔
پیشہ ورانہ دلچسپی کے شعبے
- طبِ یونانی اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج
- معدہ اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل
- مردانہ صحت سے متعلق مسائل
- علاج بالغذا اور غذائی رہنمائی
- قدرتی طریقۂ علاج اور روایتی صحت مندی
میرا مقصد
میرا مقصد اپنے آباؤ اجداد کی علمی و طبی روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے طبِ یونانی کو ذمہ دارانہ، پیشہ ورانہ اور مریض دوست انداز میں آگے بڑھانا ہے، تاکہ قدرتی علاج کے ساتھ مریضوں کی صحت اور فلاح کو ترجیح دی جا سکے۔
مطب: جالندھر دواخانہ
پتہ: نواں شہر، ملتان، پاکستان
حکیم رجسٹریشن نمبر: QH-24486-A
1816ء سے جاری حکمت کی خاندانی روایت — ایک قابلِ فخر ورثہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اپنے تعارف اور خاندانی طبی ورثے کے حوالے سے انگریزی میں ایک پروفیشنل پروفائل شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ اردو میں بھی اسی پروفائل کا ترجمہ منسلک کر رہا ہوں، تاکہ ہمارے وہ احباب جو انگریزی پڑھنے میں آسانی محسوس نہیں کرتے، وہ بھی میرے تعارف اور خاندانی پس منظر سے بخوبی آگاہ ہو سکیں۔
مزید سہولت کے لیے اپنا ذاتی رابطہ نمبر بھی درج کر رہا ہوں۔ اگر انٹرنیٹ کی خرابی، نیٹ ورک کے مسئلے یا انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے آن لائن رابطے میں دشواری ہو تو آپ براہِ راست کال یا واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
رابطہ نمبر (کال و واٹس ایپ):
03007364665
آپ کی محبت، اعتماد اور دعاؤں کا شکریہ۔
خیراندیش،
حکیم محمد عثمان غنی
جالندھر دواخانہ، ملتان